دود چراغ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - چراغ کا دھواں۔ بوئے گل، نالۂ دل، دود چراغ محفل جو تری بزم سے نکلا سو پریشان نکلا ( ١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٤٤ )
اشتقاق
فارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ اسم جامد 'دود' بطور مضاف اور 'چراغ' بطور مضاف الیہ استعمال ہوا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر